خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور ترکی نے سب سے زیادہ مہاجرین کو پنا ہ دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پنا ہ دی ، اسی لئے پاکستان اور ترکی کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں،پاکستان صدر اردگان کی قیادت میں مضبوط ترکی کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ترک عوام نے جمہوریت کیخلاف فوجی بغاوت کو ناکام بنایا ہے،ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان علاقائی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور بغاوت میں ناکامی کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس کا دورہ کیا،مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیلئے او آئی سی کے رابطہ گروپ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ منگل کو ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان صدر اردگان کی قیادت میں مضبوط ترکی کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ترک عوام نے جمہوریت کے خلاف فوجی بغاوت کو ناکام بنایا ہے،پاکستان اور ترکی دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرتے رہیں گے اور ہمیں دوستانہ تعلقات کو مضبوط تذویرائی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی،ترکی کے وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے،افغانستان میں امن کے حوالے سے دونوں ملکوں کے خیالات یکساں ہیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی،پاکستان اور ترکی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے،اس موقع پر ترکی وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی علاقائی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،بغاوت میں ناکامی کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس کا دورہ کیا ہے،پاکستان کے عوام نے ترکی کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں جمہوریت کی حمایت پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد پر بھی مشکور ہوں،بغاوت میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔سرتاج عزیز سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی ہے اور پاکستان اور ترکی کے درمیانآزاد تجارتی معاہدے پر رواں سال دستخط ہوجائیں گے،پاکستان اور ترکی دونوں کو دہشتگردی سے نقصان پہنچا ہے،ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان افغان تعاون ناگزیر ہے،افغان میں امن کیلئے چار فریقی گروپ کی حمایت کرتے ہیں،ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتاہے اور ترکی مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے رابطے گروپ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہاہے،مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری سے حل ہوسکتا ہے۔(خ م)