خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ ہے: کامران مائیکل

استنبول (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل کی ترکی کی وزیر رائے فیملی اینڈ سوشل پالیسی ڈاکٹر فاطمہ بتول سیان سے ترکی کے شہر استنبول میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ترکی اور اس کی عوام کو بے پناہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہر گذرتے دن کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کا رشتہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ترکی نے کس طرح پاکستان کے ترقی کے سفر میں ساتھ دیا اس پر پوری قوم ترک قیادت اور ترکی کی عوام کی مشکور ہے۔ ترک وزیر ڈاکٹر فاطمہ بتول نے کہا کہ ترک قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔او آئی سی فورم کو متحرک رکھنے کے لئے پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ترک عوام پاکستان کی موجودہ قیادت کی جانب سے پاک ترک روابط اور تعلقات کو فروغ دینے کے کردار کو سراہتی ہے۔دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں کے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق رائے۔ڈاکٹر فاطمہ بتول نے وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔