خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی دوستی پائی جاتی ہے: سردارایاز

اسلام آباد:(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی دوستی پائی جاتی ہے جوہر آزمائش پر ہمیشہ پوری اتری ہے، تر کی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات تر کی کے سفیر جرجن بابر صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ خطے کی خوشحالی اور تر قی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسر ے کے نقطہ نظر کو بہترطور پر سمجھنے اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہو نگے۔ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سر دار ایاز صادق نے کہاکہ مسلم ممالک کے اراکین پارلیمنٹ پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے مسلم ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین قریبی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ تر کی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تر کی سیاسی سطح پر یکساں نقطہ نظر کے حامل ہیں اور دونوں برادر ممالک نے ہمیشہ عالمی علاقائی فورم پر ایک دوسر ے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام مشترکہ ثقافت اوراقدار رکھتے ہیں۔جنہیں دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کی طر ف سے پاکستان میں اقتصادی تر قی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔