خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو ایک کروڑ75لاکھ ڈالر دے گا۔ منگل کو پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو ایک کروڑ75لاکھ ڈالر دے گا، یہ رقم پاور گرڈ آپریشن میں تربیتی سہولتوں کی فراہمی کو مزید موثر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم سے سندھ کے شمالی و دیہی علاقوں میں لڑکیوں کیلئے 25سکول بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ معاہدہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کا مظہر ہے۔(اح)