خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد :(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں جو بھائی چارے،مذہب،ثقافت،اور مشترکہ مفادات کی بنیادوں پراستوار ہیں۔دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں سعودی عرب کی مجلس شوری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔سعودی مجلس شوری کے وفدنے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ محمد الشیخ کی قیادت میں دفتر خارجہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔اس موقع پردونوں ملکوں نے امت مسلمہ کے اتحاد پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اورشدت پسندی کے چیلنجوں پرقابو پانے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد کی اشدضرورت ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب مابین تعقات مشترکہ مذہبی ،ثقافتی اقدار،بھائی چارے اورمشترکہ مفادات کی بنیادوں پراستوارہیں۔سعودی ملجس شوری کے سپیکر نے خادم الحرمین شرفین کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچا یا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی فورم پرقریبی تعلقات قائم ہیں۔اس موقع پریمن اورشام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیرخارجہ اور سپیکر مجلس شوری نے پاک سعودی تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا ۔