خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور علی بابا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یجنگ: ملت آن لائن…ای کامرس کی معروف کمپنی علی بابا اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے جب کہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے آن لائن بزنس کی معروف کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے بانی جیک ما نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور چیک ما کے درمیان ای کامرس کی اہمیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ علی بابا گروپ کے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس میں وزیراعظم بھی شریک تھے۔