خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور چین کےدرمیان ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے معاہدہ پردستخط

بیجنگ: (ملت+آئی این پی) پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔معاہدے پر دستخط کی تقریب سٹیٹ گیسٹ ہاؤس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرا اعلیٰ اوروفاقی وزرا موجود تھے جبکہ چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے۔معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس جبکہ چین کی جانب سے چیئرمین سٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے دستخط کیے۔ چین ڈیڑھ ارب ڈالرکی مالیت سے مٹیاری سے لاہورکے درمیان ٹرانسمیشن لائن بچھائیگا۔ منصوبے کے تحت 4ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ ٹرانسمیشن لائن سے جنوبی اور شمالی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔