خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور چین کے مابین مذاکرات کا ساتواں دور

پاکستان اور چین کے مابین مذاکرات کا ساتواں دور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور چین کے مابین مذاکرات کا ساتواں دور ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی نائب وزیر خارجہ نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں سی پیک، انسداد دہشتگردی، دفاع اور تعلیم سمیت عوامی روابط زیر غور آئے۔ دونوں ملکوں نے باہمی امور کے شعبوں میں مزید تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چائنا مذاکرات میں جنوبی ایشیاء کیلئے امریکی پالیسی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ دونوں ملکوں نے سیاسی، سلامتی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔