برسلز:(اے پی پی)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان یورپی ملکوں سے بے دخل کیے گئے افراد سے متعلق معاملات طے پا گئے، یورپی یونین نے ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق برسلز میں ہونے والی میٹنگ میں جرائم اور دہشت گردی کی بنیاد پر بے دخل کیے گئے افراد کے ثبوت پاکستان کو دیے جانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ، جبکہ یورپی یونین نے انسانی اسمگلرز کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تصفیہ طلب امور کے حل سے بے دخل ہونے والے افراد کی منظم واپسی ممکن ہوگی۔