خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور یوکرائن کے درمیان جنگی سازوسامان کے معاہدوں پر عمل درآمد شروع

کیف (ملت + آئی این پی) پاکستان اور یوکرائن کے درمیان جنگی سازوسامان کے معاہدوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا ۔یوکرائن کے سرکار ی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور یوکرائن کے درمیان حال ہی میں زرہ بکترکے پروگراموں میں تعاون اور حمایت کیلئے طے پانے والے مفاہمت کی یاداشتو ں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔ انٹرفیکس کے مطابق یوکرائن انڈسٹری پاکستان کو 88سائٹس ٹینک فراہم کرے گا اور پاکستان آرمی کے ٹی 80یوڈی اہم جنگی ٹینکوں کی مرمت کیلئے ہوی انڈسٹریز ٹیکسلا کو مدد فراہم کرے گا۔ انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق یہ پانچ ٹی 80یو ڈیزپائلٹ پروگرام کے ساتھ شروع ہوجائے گا۔نومبر 2016میں پاکستان ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا اور یوکرائن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدواررانا تنویر حسین بھی موجود تھے ۔معاہدے کے مطابق یوکرائن الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈکرے گا۔یوکرائن 200الخالد ٹینکوں کیلئے انجن فراہم کرے گا۔یوکرائن دنیا کا بہترین ٹینک بنانے والا ملک ہے ۔دوسری جنگ عظیم میں بھی یوکرائن کے بنے ٹینک استعمال ہوئے تھے ۔