خبرنامہ پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے نہیں: دولتانہ

لاہور (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے نہیں بلکہ اس صوبے ،اداروں اورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے یہ طالع آزماٹولہ مکمل طورپرناکام ہو گیا ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میں اصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے منصوبوں کی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کے مدح سرائی پرمجبورہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی حالات ایسے ہیں کہ عمران خان کو اپنی تشہیر کا موقع مل گیا ہے اور وہ اسلام آباد میں دھماچوکڑی مچاتے ہیں مگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقی باتوں پرعوام کان نہیں دھرتے کیونکہ عوام کی نظریں اقتصادی راہداری پر اور2018تک ملک سے تاریکیوں کے خاتمے پرہیں، خان صاحب کو جن جوانوں نے سپورٹ کیاتھاآج وہ جوان ان سے متنفرہوکرنوازشریف کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں