خبرنامہ پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی ‘ کرپشن مٹاؤ ریلی ‘ خیرپور پہنچ گئی

خیر پور:(آئی این پی ) پی ٹی آئی کی سندھ میں کرپشن کے خلاف کراچی ملیر سے شروع ہونے والی ریلی خیرپور پہنچ گئی۔ جہاں پر ہونے والے عوامی اجتماع سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔ خیر پور سے پہلے سکرنڈ، رانی پور اور ہنگورجہ میں بھی لوگوں نے ریلی کا استقبال کیا۔ تحریک انصاف کی کرپشن مٹاؤ ریلی آج لاڑکانہ جائے گی۔ ہفتے کے روز ریلی سکھر اور گھوٹکی سے ہوتی ہوئی پنجاب کے سرحدی ضلع رحیم یار خان میں داخل ہو جائے گی۔