خبرنامہ پاکستان

پاکستان تحریک انصاف ںے تحریک التواء جمع کرادی

پاکستان تحریک انصاف ںے تحریک التواء جمع کرادی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کرئی گئی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان عالمی انصاف کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً نفی ہے اور اس سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے باقی ماندہ امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا۔