اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر ہیروشی انوماتانے الوداعی ملاقات کر کے مدت تعیناتی میں تعاون پر حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا شکریہ ادا کیا،وزیر داخلہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا نے الوداعی ملاقات کی۔جس دوران پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے مدت تعیناتی میں تعاون پر حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا شکریہ ادا کیا۔(اح)