خبرنامہ پاکستان

پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، افسوس کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے شہر انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے ترک بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور کسی بھی جگہ پر ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔