خبرنامہ پاکستان

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف جامع آپریشن کرنے والا خطے کا پہلا ملک ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان دہشتگردوں

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف جامع آپریشن کرنے والا خطے کا پہلا ملک ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور فیملیز کی دہری شہریت کی معلومات جلد عدالت کو مہیا کردی جائیں گی۔ ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جب کہ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔