خبرنامہ پاکستان

پاکستان ریلویز نےعارضی مزدوروں کی تنخواہ بڑھا دی

لاہور: (آئی این پی) لاہور اور سکھر ڈویژنوں میں پاکستان ریلوے کے ہزاروں عارضی مزدوروں کی تنخواہ 7 ہزار روپے ماہانہ ہونے کی خبر دنیا نیوز نے سے 13 جون 2016ء کو نشر کی جس پر وزارت ریلوے کو ہوش آیا لیکن ملکی قانون کے مطابق، کم از کم 14 ہزار روپے اجرت کے بجائے ماہ جولائی کی تنخواہ 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 531 روپے کر دی گئی ہے۔ریلوے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، ملتان اور پشاور ڈویژن میں عارضی مزدوروں کی اجرت 10 ہزار 500 مقرر ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سال دو ہزار چودہ میں کم از کم اجرت بارہ ہزار روپے اور سال رواں کے بجٹ کے موقعہ پر کم از کم تنخواہ بارہ ہزار روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ریلوے حکام گزشتہ تین سال سے کم از کم اجرت کے قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔