خبرنامہ پاکستان

پاکستان ریلوے نے موسم گرما کیلئے نئے ٹائم ٹیبل کے اجراء کی ہدایت کردی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان ریلوے نے موسم گرما کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کے اجراء کی ہدایت کردی ہے جس کے مطابق رنئے ٹائم ٹیبل کا اجراء 15اپریل سے ہوگا نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق راولپنڈی سمیت تمام ریلوے سٹیشن پر پانی کے واٹر کولر چالو انے اور تمام مسافرٹرینوں میں پنکھے چلانے کے علاوہ تمام ریلوے اسٹیشن روم کی صافی اور پنکھے چلانے کے اقدامات شروع کردیئے گے ہیں پاکستا ریلوے نے اپنے نئے سمر ٹائم ٹیبل سے گاڑیو ں کی آمد ورفت میں معمولی تبدیلی کے ساتھ جعفر ایکسپر یس کو پشاور سے کوئٹہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جعفر ایکسپر یس پہلے راولینڈی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوتی تھی۔