خبرنامہ پاکستان

پاکستان سارک ممالک کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

Pakistani nation

پاکستان سارک ممالک کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سارک کے سیکریٹری جنرل نے کھٹمنڈو میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری جنرل امجد حسین نے وزیر اعظم کو سارک کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ نیپال کے موقع پر سارک کے سیکریٹری جنرل امجد حسین سیال سے کھٹمنڈو میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری جنرل امجد حسین نےوزیراعظم کو سارک کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سارک میں تعمیری کردارادا کرنےکے لیے پُرعزم ہے جب کہ سارک رکن ممالک کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے کیوں کہ خطےمیں امن واستحکام اورخوشحالی کےلیےسارک اہم فورم ہے۔