خبرنامہ پاکستان

پاکستان سارک کو کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے: چوہدری نثار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کو کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے‘ خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں امید ہے کہ رکن ممالک ماحول ساز گار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جمعرات کوساتویں سارک ممالک وزرا داخلہ اجلاس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سارک ممالک انسداد منشیات اور امن کئے لئے کوشاں رہیں گے اور سارک ممالک کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ پرامن ایشیا کے لئے ساز گار ماحول بنانا ہوگا اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان سارک کو ایک کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے، شرکاء سارک سربراہ اجلاس کیلئے ٹھوس سفارشات پیش کریں گے۔ خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، خطے کو منی لانڈرنگ‘ ہیومن ٹریفکنگ جیسے جرائم کا سامنا ہے اور جرائم سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ایشیاء کے لئے ساز گار ماحول بنانا ہوگا۔ سارک ممالک کے چیلنجز مشترکہ میں ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف سارک وزراء داخلہ اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں بھارت‘ سری لنکا‘ مالدیپ اور بھوٹان کے وزراء داخلہ شریک تھے۔ (ن غ)