خبرنامہ پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوگا کا عالمی دن منایا گیا

لاہور (آئی این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی ابتداء گزشتہ سال ہوئی تھی۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوگا ، جسمانی ، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔ گزشتہ سال پہلی بار دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا۔ اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا۔ بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے۔ یوگا پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔ یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان ، امریکا ، برطانیہ ، جاپان ، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ ہونگے۔