خبرنامہ پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ اساتذہ کا دن ‘‘آج منایا جائے گا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ ورلڈ ٹیچر ڈے ‘‘آج منایا جائے گا جس کے منانے کا مقصد اساتذہ کرام کی عظمت، عزت واحترام اور تکریم کو اجاگر کر کے اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے جبکہ ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالہ سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی رپورٹس ،دستاویزی فلمیں، خصوصی پروگرامز اور مذاکرے نشر کرے گا ’’ورلڈ ٹیچرڈے‘‘ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے ۔دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں، تعلیمی ادارے ، اور تعلیم کے لئے کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری ادارے یہ دن اہتمام سے مناتے ہیں۔ ا س دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معمارون کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے ،’’یونیسکو‘‘کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے ۔