خبرنامہ پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلبہ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلبہ کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا جس کے تحت دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ چیکو سلوواکیہ پر جرمنی کے قبضے کے خلاف 17 نومبر انیس سو انتالیس کو دارالحکومت پراگ کی سڑکوں پر مزاحمت کرنے والے طلبا کی یاد میں 17 نومبر کو طلبہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ لندن میں انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کونسل نے 17 نومبر انیس سو اکتالیس کو طلبہ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا اور یہ اعلان بعد میں انٹرنیشنل یونین آف اسٹوڈنٹس کے قیام کانقطہ آغاز بن گیا۔ طلبہ کے عالمی دن پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصاً تعلیمی اداروں میں پروگرامز ہوتے ہیں جن میں جرمنی کے خلاف مزاحمت کرنے والے چیکوسلوواکیہ کے طلبہ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔