خبرنامہ پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم کشمیر منایا گیا

اسلام آباد : (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم کشمیر 22جولائی کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دنیا بھر میں یوم کشمیر منانے کی اپیل کی۔ سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف یوم سیاہ منانے اور اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی یوم کشمیر کے موقع پر مختلف تنظیموں کے زیراہتمام واکس، سیمینارز کا اہتمام کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم و تشدد کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔