خبرنامہ پاکستان

پاکستان سٹیل ملز کرپشن کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی

کراچی: (ملت+اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان سٹیل میں کرپشن کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ، عدالت نے سابق چئیرمین معین آفتاب شیخ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان سٹیل میں کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ سابق چیئرمین پاکستا ن سٹیل ، سابق ایم ڈی معین آفتاب شیخ ، رسول بخش پھلپوٹو ، سابق ڈائریکٹر فنانس سمین اصغر اور دیگر ملزمان پر سستے دام مال خریدنے اور سٹیل مل کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزامات ہیں ۔ عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی اور ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔