خبرنامہ پاکستان

پاکستان عوامی تحریک نےوزیراعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس جمع کرادیا

اسلام آباد: (اے پی پی)‌ تحریک انصاف اور پیپلز پا رٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا۔ پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا، ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے وزیراعظم پانامالیکس میں ناصرف ملوث ہیں بلکہ آرٹیکل بانسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنے اثاثوں کی درست تفصیلات بھی جمع نہیں کرائیں اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی آئین کے آرٹیکل 5کے تحت ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی ہے، اثاثہ جات بیرون واندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے اور ریاست سے غداری آرٹیکل 6کے زمرے میں آتا ہے جبکہ وزیراعظم کا نام پانامالیکس میں بھی ملوث ہیں۔ عوامی تحریک نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام نمائندگی ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی کی ریفرنس کیساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آربھی منسلک کی گئی ہے، پٹیشن عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری نے خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی۔