خبرنامہ پاکستان

پاکستان مخالف بیانات دینے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا: وزیراعظم

کراچی: (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرے کسی صورت برداشت نہ ہوں گے۔ ملک کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے انہیں اور ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا ایک ایک لفظ کا حساب ہو گا۔ وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو نے بھی متحدہ قائد کے خطاب کی مذمت کی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا آج شہر میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ مشیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں شہر میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔