خبرنامہ پاکستان

پاکستان مخالف بیانات کاجائزہ لینےکیلئےوزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاو¿سز پر حملوں کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ شریک ہیں۔مشیر قومی سلامتی اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمد کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کی صورتحال اور کراچی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کا اجلاس جو پہلے صرف نیشنل ایکشن پلان کے جائزے کے لئے ہونا تھا اب اس کے ایجنڈے میں قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔