خبرنامہ پاکستان

پاکستان مخالف بیان دینے والےکا گھرسیل کرنا خوش آئند ہے:نعیم الحق

کراچی:(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے والے کے گھر کو سیل کرنا خوش آئند ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 30 سال سے عسکری ونگ کے عدم خاتمے پرحکومت جوابدہ ہے، کراچی کو خوفزدہ کرنے والی بلی خود تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔نعیم الحق نے یہ بھی کہا پاکستان کیخلاف بولنے والی زبان کو ہر بارمعافی نہیں مل سکتی، اسلئے کارروائی ہونی چاہیئے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے، جس کے بعد میڈیا ہاوسز پر حملہ بھی کیا گیا۔