خبرنامہ پاکستان

پاکستان مخالف تقاریرپرحکومت برطانیہ سے رابطہ کریں گے: پرویز

لاہور: (آئی این پی) پرویز رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ ایک خط جلد وزارت خارجہ کے حوالے کرے گی جو برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ اس خط میں متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریرکا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کئی بار برطانوی حکومت سے رابطہ کرچکے ہیں لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ یہ جواب ملا کہ وہاں اظہار رائے کی آزادی ہے اس لئے کارروائی نہیں کر سکتے۔ تاہم اب صورتحال مختلف ہے پاکستان مخالف تقریر کے بعد کراچی میں پر تشدد واقعات ہوئے جس کو کسی طرح بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔