خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں آئی ایم ایف کا اعتماد کاا ظہار

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)پاکستان میں معیشت کی اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں پر آئی ایم ایف نے اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ تین سال میں حکومتی آمدنی میں صحت افزا اضافہ ہوا ۔ہفتے کو نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محاصل بڑھے ہیں جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے،گذشتہ تین سال میں حکومتی آمدنی میں صحت افزاں اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے،حکومت منی لانڈرنگ کے سریاب کیلئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ منی لانڈرنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان مزید کوششیں کرے جبکہ ایف بی آر معیشت پرکالے دھن کے اثرات ختم کرنے کیلئے پیشرفت کرے۔۔۔۔(خ م)