خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں ایڈز کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں ایڈز کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان میں ایڈز کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 39 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال سندھ میں چار ہزار مریض ایڈز سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی یہ تعداد ایشیاء پیسیفک میں فلپائن کے بعد دوسرے نمبر پر ہے لیکن صرف 10 فیصد مریضوں کو ہی علاج میسر ہے۔ پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 68750، سندھ میں 58 634 جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 11 ہزار سے زائد ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پنجاب میں بھی سالانہ چار ہزار سے زائد نوجوان ایڈز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایڈز کے شکار مریضوں کی تعداد گجرات، چنیوٹ، جلالپور جٹاں اور لاڑکان میں سب سے زیادہ ہے۔