خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں تمام اقلیتوں کوآزادی حاصل ہے: گورنرسندھ

پاکستان میں تمام اقلیتوں کوآزادی حاصل ہے: گورنرسندھ
کراچی: (ملت آن لائن) گورنر ہاؤس میں کرسمس کی آمد کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی ترقی میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی کے مواقع دستیاب ہیں۔ اس ضمن میں سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر منتخب اداروں میں اقلیتی برادری کے افراد با الخصوص اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب میں گورنر سندھ نے کرسمس کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹا اور عیسائی برادری کے غریب افراد میں تحائف اور نقد رقم بھی تقسیم کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل بھی شریک تھے۔