خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، سراج الحق

پاکستان میں جمہوریت

پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، سراج الحق

لاہور:(ملت آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں جس کی وجہ سے لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج سے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع ہورہا ہے جو 18 جنوری تک جاری ہے گا، اس موقع پرجماعت کے سربراہ سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر سال کے آخر میں اپنی جماعت کے اخراجات کا جائزہ لیتی ہے اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ پاکستان کے سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کمزور ہوچکی ہے، پاکستان کے حالات جیسے بھی ہوں مسائل کا حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ ملک میں رواں سال عام انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بروقت الیکشن ملک کے لیے ضروری ہے، سرمائے یا دھاندلی کی بنیاد پر کوئی الیکشن کو اغوا نہ کرے، جماعت اسلامی بروقت الیکشن چاہتی ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے عدالت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی نااہلی سے بہتری نہیں آئے گی، ٹیکس چوروں سمیت پیسے باہر بھیجنے والے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔