لاہور :(اے پی پی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ، کہتے ہیں کہ نیا پاکستان ابھر رہا ہے پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ ماضی میں سیاسی عدم استحکام کے لئے کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں ۔ لاہور میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ داعش نے جن ممالک میں اپنا نیٹ ورک بنایا انکے حالات پاکستان سے بالکل مختلف ہیں ، پاکستان میں مکمل جمہوری ، سیاسی اورمعاشی آزادیاں حاصل ہیں یہاں کے لوگ انتہاء پسند نہیں ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں سروس کا معیار بہتر نہیں تھا حکومت اسے بہتر بنانا چاہتی ہے جب حکومت سنھبالی پی آئی اے کے پاس انیس اور اب اڑتیس جہاز ہیں ، پالیسیوں کے تسلسل سے بہترنتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اج کے سیاستدانوں نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہے ، ماضی میں جوکچھ ہوا اس میں کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں ۔