خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں داعش کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: مارک ٹونر

واشنگٹن: (اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، افغانستان میں داعش سے متاثرہ گروپوں کی موجودگی البتہ دیکھی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں ایسے علاقے ہیں جہاں اس قسم کی دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں ہیں، ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، دہشت گردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں ایٹمی سیکورٹی سربراہ کانفرنس میں نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم کی شرکت میں امریکا کے کردار سے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، امریکا بھارتی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، امریکا پاک، بھارت امن عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے، نواز، مودی ملاقات کے سلسلے میں کسی بھی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔