خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی: راحیل شریف

ڈیووس: (ملت+اے پی پی) ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کے لئے عوام اور فوج نے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے اور سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں پھیلے دہشت گرد رابطے میں رہتے ہیں، ان کو شکست دینے کے لئے عالمی طاقتوں کا تعاون اور خفیہ معلومات کا تبادلہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کو جان لیوا کینسر سے تشبیہ دی۔ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کی قیادت کرنے پر گلوبل ٹیررازم پر گفتگو کرنے کے لئے ورلڈ اکنامک فورم میں دعوت دی گئی تھی۔