خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں اٹلی کی سابق نائب وزیر خارجہ و ای این آئی کی نائب صدر اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر سٹیفانو پونٹی کاروو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اٹلی کی سابق نائب وزیر خارجہ اور اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مختلف شعبوں میں انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی تجارت اور عوام کی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان توانائی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔