خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے: عمران

مالم جبہ: (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کر دیا ۔ کپتان نے پرویز خٹک کے ساتھ بلندی سے وادی کے حسن کا نظارہ بھی کیا ۔ مالم جبہ سکی ریزارٹ میں چیئرلفٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا میں رواں سال سب سے زیادہ سیاح آئے جو صوبائی حکومت کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ عمران خان نے کہا اعلیٰ سطح پر کرپشن ہو تو ملک تباہ ہوتا ہے اور اگر نچلی سطح پر ہو تو عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔