خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں سونامی کا خطرہ ،سمندر میں 2بڑے زلزلے

پاکستان میں سونامی

پاکستان میں سونامی کا خطرہ ،سمندر میں 2بڑے زلزلے

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان کے ساحلی علاقوں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ۔زلزلہ پیما مرکز نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں سونامی آسکتا ہے ۔سمندر میں 2بڑے زلزلوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔زلزلہ پیما مرکز نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 2بڑے زلزلوں کے باعث سونامی کا خدشہ ہے جس سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن طوفان آسکتا ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ پسنی میں متوقع زلزلے سے سمندری لہروں کی ہلچل سونامی میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔ جو کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صرف کراچی اور پسنی ہی نہیں ۔زلزلے کے نیتجے میں پاکستان میں بدین اور بھارت میں رن کچھ کا علاقہ بھی خطرے کی زد میں ہے ۔نئی تحقیق کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ساحل پر جدید ترین جی پی ایس سسٹم نصب کئے جائینگے۔