خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا،چین

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا‘ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا‘ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا‘ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا‘ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ‘ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پیر کو سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔ احسن اقبال کی ٹیم نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے لئے کام کیا۔ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ ایکسی لینسی سینٹر کے قیام پر تمام دوستوں کو مبارک دیتا ہوں۔ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ (ن غ)