اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان میں یورپی ملک ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ویزا درخواستیں اور انٹرویوز بھی روک دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یورپی ملک ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے، سفارتخانے میں ویزہ کے لیے طے شدہ تمام انٹریوز بھی تاحکم ثانی منسوخ کردیے گئے جبکہ نئی ویزہ درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کا سفارتخانہ سیکیورٹی وجوہات پر بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کیا گیا تھا ، اس موقع پر نیدرلینڈ کے خصوصی ایلچی بھی موجود تھے۔