خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں ہلاک ہونیوالے بھارتی قیدی کی میت کیلئے ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں:بھارت

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے کہاہے کہ پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے بھارتی قیدی کی میت کی واپسی کیلئے اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقات کریں گے اور کوٹ لکھپت جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والے بھارتی قیدی کی میت کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔(اح)