خبرنامہ پاکستان

پاکستان میں 5 سال کے دوران 17,862 بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف

پاکستان میں 5 سال کے دوران 17,862 بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔ اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق رپورٹ پیش کی، یہ رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔ وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لڑکیوں سے زیادتی کے 10 ہزار620 جب کہ لڑکوں سے زیادتی کے 7 ہزار 242 واقعات رپورٹ ہوئے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکی وفات پرامریکہ کا اظہار افسوس

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق، جمہوریت کی علمبردار تھیں، ان کی موت نا قابل تلافی نقصان ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہوئیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر کوانسانی حقوق کے چیمپئن کےطور پریاد رکھا جائے گا، انہوں نے آواز نہ رکھنے والوں کا بہادری سے دفاع کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دو روز قبل انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
معروف وکیل ‘ سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں
خیال رہے کہ 11 فروری کو مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزمعروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی اور انہیں بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس پرسپرد خاک کردیا گیا۔