خبرنامہ پاکستان

پاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کیلئےملکوں کا کرینگے: فاطمی

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے بیلاروس اور قزاخستان سے حمایت طلب کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے 23 سے 27 اگست تک بیلاروس اور قزاخستان کا دورہ کرینگے۔ وہ وزیراعظم نوازشریف کے خطوط بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشنکو اور قزاخستان کے صدر نور سلطان نذربایوف کے حوالے کرینگے۔ ان خطوط میں وزیراعظم نے نیوکلیئر سپلائر گروپس پر جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کیلئے رکنیت کے معاملے پر غیر امتیازی سوچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیلاروس کے صدر سے ملاقات کے علاوہ طارق فاطمی وزیر خارجہ ولادی میر میکائی، نائب وزیر خارجہ اور وزیر صنعت سے بھی ملاقات کرینگے۔ وہ قزاخستان میں وزیر خارجہ اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے۔