خبرنامہ پاکستان

پاکستان نےبھارتی الزامات کا جواب ہمیشہ سفارتی طریقےسےدیا،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے بھارتی الزامات کاجواب ہمیشہ سفارتی طریقے سے دیاہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی عادت ہے کہ وہ بالخصوص مقبوضہ کشمیرمیں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کاالزام پاکستان پرعائدکرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اوڑی واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ تنازعہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی جڑ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کے ساتھ مسائل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔