خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے ایل او سی پر دہشتگردوں کی نقل و حمل کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) پاکستان نے ایل او سی پر دہشت گردوں کی نقل و حمل کے بھارتی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج تحقیقات کرے اور ثبوت مہیا کرے۔ جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے ایل او سی پر دہشت گردوں کی نقل و حمل کا بھارتی دعویٰ سختی سے مسترد کردیا اور بھارتی فوج سے تحقیقات کرنے اور ثبوت مہیا کرنے کا کہا ہے۔