خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق اہم کاوشیں کی: تسنیم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے وفد کو بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نظام سے علاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ خطے میں امن اور استحکام کیلئے بامقصد مذاکرات کی پالیسی پر کاربند ہے۔