خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

پاکستان نے صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان نے مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلامیہ مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسے جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے غیر مفید قرار دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے تشبیہہ دینا قبول نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت کے ٹھیکے دار پاکستان میں تخریب کاری کے ذمہ دار ہیں، بھارت تحریک طالبان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ مودی ملاقات میں خطے کی صورت حال میں بہتری کا چانس ضائع کیا گیا، یہ موقع تھا کہ بھارت کو امن دشمن پالیسیاں ترک کرنے کا کہا جاتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو فروخت کئے جا رہے جدید آلات اسے پاکستان کے خلاف فوجی مہم جوئی پر ابھاریں گے۔