خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا
لاہور:(ملت آن لائن)بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست نے پاکستان کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اس پوزیشن پر براجمان نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ہوئی تو پاکستان پہلی پوزیشن پر آیا لیکن نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ سیریز ہاتھ سے جانے کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کو 5 پوائنٹس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح 120 پوائنٹس کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر آگئی جب کہ پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ اور بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں جنوبی افریقا کی ٹیم چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش کی ٹیم دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ہوئی تو پاکستان پہلی پوزیشن پر آیا لیکن نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ سیریز ہاتھ سے جانے کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کو 5 پوائنٹس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح 120 پوائنٹس کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر آگئی جب کہ پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ اور بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔